بارہمولہ +کنگن//ضلع بارہمولہ کے وترگام رفیع آباد علاقے میں تحصیلدار کی کرسی گزشتہ ایک ماہ سے خالی ہے ۔جس کے سبب مقامی لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ایک ماہ قبل یہاں تعینات تحصیلدار کو تبدیل کیا ہے تاہم ابھی تک نئے تحصیلدارکو تعینات نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں مقا می لوگوںکے علاوہ طالب علموں کو مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد تحصیلدار کو تعینات کریں ۔ادھر تحصیل گنڈ میں بلاک ڈیولپمنٹ افسرکی کرسی گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے، جس کے باعث بلاک آفس میں کام کاج متاثر ہوا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بلاک آفس گنڈ میں اپنے کام نمٹانے کے لئے مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاک آفیسرکو فوری طور تعینات کیا جائے۔