گاندربل//واکورہ میں قائم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نے حالیہ دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج میںمایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ان دونوں تعلیمی اداروں میں بالتریب 39 میں سے 2 طلباء اور 17 میں سے ایک ہی طالبہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔اس طرح ہائر سیکنڈری سکول کا مجموعی نتیجہ 7%فیصدجبکہ گرلز ہائی سکول کے نتائج 5 %فیصدتک ہی محدود رہے۔ واکورہ کے مقامی لوگوں نے ان دونوں تعلیمی اداروں کی جانب سے مایوس کن کارکردگی کے خلاف احتجاج درج کیا ہے۔مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ان تعلیمی اداروں میں تعینات عملہ غریب عوام کے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرکے ان کے کیریئر کو تاریک بنانے پر تلے ہوئے ہیں ریاستی اور مرکزی سرکاریں بیٹی بچاو اور بیٹی پڑھاو کو زور شور سے نعرے لگاتے رہتے ہیں جبکہ حقیقت میں سرکاری اداروں میں ہی بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو کا مذاق اڑایا گیا ہے۔