عاصف بٹ
کشتواڑ //بدھ کی شام ضلع کشتواڑ کے واڑون علاقے میں رونما ہوے سڑک حادثے میں دوافراد کی موت کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر کو معطل جبکہ این ایچ ایم میڈیکل افسر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔سیکریٹری ہیلتھ ومیڈیکل ایجوکیشن سعید عابد رشید شاہ کی جانب سے جاری دو الگ الگ حکم نامے میں میڈیکل آفیسر پی ایچ سی افتی ڈاکٹر ندیم احمد تانترے کو ڈیوٹی میںغفلت برتنے کی پاداش میں فوری طور معطل کر دیا گیا ۔معطل ڈاکٹر کو میڈیکل افار کشتواڑ سے منسلک کیا گیا جبکہ ڈائرکٹر ہیلتھ سروس جموں کو فوری طور دو ڈاکٹروں کو پی ایچ سی افتی میں تعینات کرنے کو کہاگیا ہے۔ ایک اور حکم نامے میںنیشنل ہیلتھ میشن کے تحت تعینات ڈاکٹر ظہور احمد میڈیکل افیسرکے خلاف کارروائی کرنے و اسکی برطرفی کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر ظہور احمد کو فوری طور چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ کے دفتر میں منسلک کیا گیا ہے جبکہ مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن کو فوری طور پر فرائض سے غفلت برتنے پر مذکورہ ڈاکٹر کی خدمات کو برطرف کرنے کا عمل شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔
واڑون سڑک حادثہ متاثرین کے علاج معالجہ میں تاخیر