کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ کے واسر کنڈ علاقہ میں ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے سربراہ یوگیندر کوٹھا نے سی ایم او ڈاکٹر نشا شرما ،سینئر افسراں و ملازمین کے ساتھ رضاکارانہ صفائی مہم میں شرکت کی۔ڈول ہستی پائور اسٹیشن کی جانب سے 16دسمبر2017سے شروع ہونے والے پکھواڑہ کے تحت زیر قیادت یوگینسر کوٹھا متعدد پروگرام منعقد کئے۔، جن میں بینئرس و دیگر ذرائع سے پبلسٹی ،ملازمین کو سوچھ بھارت کے وعدہ کی حلف دینے ،تبادلہ خیال کی نشست منعقد کرنے،رضاکارانہ صفائی مہم اور صفائی مہم پر مضامین جیسے پروگرام منعقد کئے گئے۔رضاکارانہ صفائی مہم میں شرکت کرنے والے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو ڈول ہستی کے سربراہ نے سوچھ بھارت مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔انہوںنے تما م لوگوں کو اس میں شرکت کرکے اپنے ارد گرد کو صاف رکھنے کے لئے سوچھتا ابھیان کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت لگا کر رضاکارانہ طور پر شرکت کرنے کی اپیل کی۔