سوپور/ /وارپورہ سوپور میں قائم پولیس پوسٹ پر جنگجوئوں کے گرنیڈ حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔ایس ایس پی سوپور ہرمیت سنگھ نے کہاکہ جنگجوئوں نے پولیس اسٹیشن وارپورہ پر ہتھہ گولہ داغا جس کی زد میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔