سرینگر//جموں کشمیرمیں سیب اُگانے والوں کیلئے معیاری اور محفوظ سیب کی پیداوارکیلئے سوال کارپوریشن لمیٹڈ نے ’’MERLOT‘‘اور’’JUNIPER‘‘ کو شیر کشمیرانٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں لانچ کیا۔سوال زرعی کیمکلزاورکھاد بنانے کے شعبے کی ایک معروف کمپنی ہے۔اس موقعہ پرمہمان خصوصی رفیع احمدمیرتھے جبکہ سوال کارپوریشن کے بزنس ہیڈاروندشرما بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اروندشرما نے اس موقعہ پرسامعین کومعیاری سیب کی پیداوار کیلئے معیاری زرعی کیمکلزکی رہبری کی ۔ ’’MERLOT‘‘ اور ’’JUNIPER‘‘ پھپھوندکش ادویات ہیں اورسیب کے باغات اور شالی کی کاشت میں ان کا استعمال بہترین پیداوار کاباعث بنے گا۔ان پروڈکٹوں کو مہمان خصوصی نے وادی کے پانچ سو تجارتی شراکت داروں اور سیب اُگانے والوں کے نمائندوں کی موجودگی میں لانچ کیا۔سوال چندی گذھ کے زونل سربراہ ستیندرسنگھ اوربزنس ہیڈ اونندرشاہ نے سوال کے تجارتی کارناموں کو بیان کیا اورمستقبل کے منصوبوںکی بھی جانکاری دی۔مہمان خصوصی رفیع احمدمیرنے معیاری زرعی کیمکلز کی ضرورت پرزوردیا تاکہ سیب کا معیار بہتر ہو اور اس کی پیداوارمیں اضافہ ہو۔