سری نگر// وادی کشمیر میں موسم ابھی سنبھل ہی رہا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پیر کو اس کے ایک بار پھر ناساز گارہونے کی پیش گوئی کی ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 6 جون تک موسمی صورتحال ناساز گار رہنے کی امید ہے جس دوران کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔