سرینگر/وادی کشمیر میں جمعرات کو بھاری برفباری کے نتیجے میں کم و بیش سبھی راستے مسدود ہوکر رہ گئے ہیں۔اس دوران سرینگر بین الاقوامی ہوئی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی صوبہ جموں اور وادی کشمیر میں بارش یا برفباری کی پیشگوئی تھی۔
وادی کشمیر کے سبھی علاقوں ، بشمول پیر پنچال رینج سے بھاری برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جس کے دوران برفباری شروع ہوگئی اور ابھی تک کم و بیش تین انچ برف جمع ہوگئی ہے۔
شہر کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہے جس سے عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
وادی کے اکثر علاقوں سے بجلی کے کھمبے اکھڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے برقی رو کی سپلائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ وادی بھر میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
ادھر سرینگر۔ جموں شاہراہ بھی مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے اہل وادی کو بے پناہ مصائب کا سامنا ہے۔