بانہال// جموں سرینگر شاہراہ اور مغل روڈ گاڑیوں کی آمدورفت پیر کے روزمکمل طور سنسان رہی، جبکہ ہفتے اور اتوار کو شاہراہ پرٹریفک کی نقل وحمل جزوی طور متاثر رہی تھی۔ آج معمول کے مطابق ٹریفک کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف یکطرفہ طور انے کی اجازت تھی تاہم وادی کشمیر کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکام نے پیر کے روز جموں سے وادی کی طرف کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی معطل رہی۔ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں آج تیسرے روز بھی حالات متاثر رہے اور جموں سرینگر شاہراہ پر بھی پتھراو اور شلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کا برقراررکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں اور ڈرائیوروں کے جان ومال کی حفاظت کے پیش نظر جموں سے وادی کی طرف کسی بھی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی جازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی معطلی کے مدنظر اج ادھمپور اور نگروٹہ سے بہت ساری مسافر گاڑیوں نے واپسی کی راہ لی جبکہ بانہال اور رام بن تک انے والی مسافر گاڑیوں کو بھی اگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پیرکے روز نگروٹہ ، ادہمپور اور چندرکوٹ اور جواہر ٹنل کے مقام گاڑیوں کوروکا گیا ہے اور ضلع رام بن کے بانہال ، رام بن ، گول انے والی مسافر گاڑیوں کوبھی اگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسافر صبح سیمختلف مقامات پر درماندہ پیر کی شام تک درماندہ تھے۔ دریں اثنا بارہمولہ اور بانہال کے درمیان ریل سروس معطل رہی اور ہزاروںمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔