سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران محکمہ تعلیم کی طرف سے وادی بھر میں مختلف سکیموں کے تحت عملائے جارہے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ناظم تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو ، جے کے ہاوسنگ بورڈ کے سینئر اہلکار ، پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے علاوہ سرو شکھشا ابھیان کے افسران بھی موجودتھے۔اس دوران وزیر موصوف نے تمام پروجیکٹوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کی سخت ہدایات دیں۔اُنہوںنے کہا کہ کاموں کے لئے رقومات مناسب وقت واگذار کی جائیں گی تاہم کاموں کی عمل آوری میں تاخیر کو برداشت کو نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کاموں کے معیار پر بھی کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بخاری نے تعمیراتی کاموں کو جدید خطوط پر پور ا کرنے کی ضرورت پر زو ر دیتے ہوئے افسروں سے کہا کہ وہ آڈیٹوریموں کا جدید ڈیزائن تیار کریں۔