سرینگر //وادی کشمیر میں سبزیوں کی قیمتیں مرغ ، مچھلی اور پنیر کی قیمتیںعروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ ساگ اور مرغ کی قیمتیں یکساں ہیں جبکہ کڈم ، مٹر ، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچی ہیں جس کی وجہ سے عا م لوگ خاص کر مزدور طبقہ سبزیاں خریدنے کی سوچ بھی نہیں سکتے ۔اس وقت ساگ فی کلو 100روپئے کے حساب سے فروغ کیا جارہا ہے دوسری طرف مرغ کی قیمت بھی آسمان کو چھورہے ہیں ۔ اسی طرح کڈم ،ٹماٹر بھی 80روپے ہیں جس پر لوگ نالاںہیں اور کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔اس سلسلے میں شہر ودیہات کے لوگوں نے بتایا کہ سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے بازاروں میں دکانداروں یا سبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنی ریٹ لگا کر لوگوں کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عام لوگ بازاروں سے سبزی خریدنے کیلئے مجبور ہیں لیکن وہ جب بازار جاتے ہیں تو وہاں مہنگے داموں ان کو سبزیاں ملتی ہیں اور جن کے پاس مالی سکت نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنے اہل وعیال کو اس مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی فراہم نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیزن شروع ہونے پر بالخصوص سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق واقع ہوگی لیکن ایساممکن نہیں ہوسکا کیونکہ سرکار کی لاپرواہی کے باعث تاجر یا سبزی فروش بے لگام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرح لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اور ہر طرف ہاہاکار ہے لیکن کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔سی این آئی