سرینگر // سنیچر کو بعد دوپہر وادی میں زلزلے کا معمولی جھٹکا محسوس کیا گیا ۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی۔وادی کے سرحدی علاقہ کرناہ ، کیرن ، اوڑی ، کپوارہ کے علاوہ سرینگر میں بھی 2.49منٹ پرجھٹکا محسوس کیا گیا۔نیشنل ارتھ کویک انفارمیشن سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ سے 32کلو میٹر اور اوڑی سے 22کلو میٹر دور سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 47.9کلو میٹر تھی ۔