سرینگر/حکام نے جمعہ کو وادی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ سروس کی رفتار میں نمایاں کمی لائی۔
حکام کے مطابق تھری جی اور فور جی سروس کو''احتیاطی طور'' معطل کردیا گیا ہے۔
یہ اقدام جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔
جماعت اسلامی پر گذشتہ رات دیر گئے پانچ برس کیلئے پابندی عاید کی گئی۔