عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خشک موسم نے منگل کی شام کروٹ لی جس کے نتیجے میںجموں و کشمیر کے کئی اونچائی والے علاقوں میں برف باری شروع ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا سلسلہ اگلے 12 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شام 6 بجے تک، رازدان ٹاپ میں 2 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جب کہ سونمرگ، بالتل، اور زوجیلا پاس میں 1-2 سینٹی میٹر جمع ہونے کے ساتھ ہلکی برفباری ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ وادی گریز میں تلیل میں بھی 1-2 سینٹی میٹر برف پڑی اور سنتھن ٹاپ، پیر کی گلی اور گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ 8 سے 10 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد بارش میں بتدریج کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدھ سے زیادہ تر خشک موسم رہنے کی توقع ہے اور جموں و کشمیر میں اگلے 10-15 دنوں تک یہ صورتحال جاری رہے گی۔موسم کا یہ نمونہ نشیبی علاقوں کو راحت فراہم کرتا ہے جبکہ اونچائیوں پر برف کے حالات کو برقرار رکھتے ہوئے، وادی میں سیاحت اور آبی وسائل کے لیے اہم ہے۔ گلمرگ میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جس نے عفروٹ اور مین کنگہ ڈوری کے علاقے کو سفیدچادر نے ڈھانپ لیا۔ برف باری نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔سیاحت کے سٹیک ہولڈرز نے برف باری کا خیرمقدم کیا ہے، اور آگے سردیوں کے، خاص طور پر سکیئنگ اور دیگر برف کی مہم جوئی کی سرگرمیوں کے لیے ایک متحرک موسم کی امید ظاہر کی ہے۔اشرف چراٖغ کے مطابق منگل کے روز بعد دوپہر شمالی ضلع کپوارہ میں موسم نے کرو ٹ لی اور پہا ڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا ۔ شمس بری پہا ڑی کے ساتھ ساتھ وادی بنگس میں شام دیر تک 2انچ برف جمع ہوئی تھی۔نستہ ژھن گلی (سادھنا ٹاپ)پر دو انچ ،فرکیا ن 3انچ ،زیڈ گلی مژھل 1انچ ،جمہ گنڈ اور بڈنمل میں بھی برف باری ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی تاہم تمام سرحدی علاقوں کی سڑکیں گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے کھلی تھیں ۔ ضلع کے میدانی علاقوں میں بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے طویل عرصے سے خشک سالی کا خاتمہ ہوا ۔ضلع کے لوگو ں نے وقت پر بارشیں اور برف باری اگلے زمینداری سیز ن کے لئے نیک شگون قرار دیا۔برف باری کی وجہ سے پورا ضلع سردی کی لپیٹ میں آگیا ۔کنگن سے غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ سونمرگ زوجیلا ،گنگن گیر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دن بھر موسم مطلع آبرآلود رہا تاہم شام سے زوجیلا ،سونمرگ اور بالتل میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔