سرینگر// میڈیا کمپلیکس سرینگر میں وائلڈ لائف فوٹو گرافی پر سہ روزہ ورکشاپ 15 دسمبر 2017 سے منعقد ہو رہا ہے ۔ ورکشاپ کا انعقاد محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ڈبلیو ڈبلیو ایف ۔ انڈیا اور ریاستی محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔ دورانِ ورکشاپ بین الاقوامی شہرت یافتہ فوٹو گرافرز اور ریسورس پرسن ، میڈیا طلاب ، فوٹو جرنلسٹ ، وائلڈ لائف فوٹو گرافروں اور شوقیہ فوٹو گرافی کرنے والوں کو وائلڈ لائف فوٹو گرافی سے متعلق فن کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے ۔ ورکشاپ جو 15 دسمبر 2017 سے شروع ہو کر 17 دسمبر 2017 کو اختتام پذیر ہو گا کے تحت شرکاء کو داچی گام نیشنل پارک بھی لیا جائے گا ۔ ورکشاپ کی معاونت ویلی سکل اور کرافٹ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کشمیر اور گلشن بُکس بھی کر رہا ہے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا جو کہ جنگل حیاتیات کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے اور ماحولیات پر انسانی اثرات کو کم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے کی جانب سے پیشہ ور وائلڈ لائف فوٹو گرافروں اور ملک کے معروف انوائیرنمنٹلسٹوں کی شرکت یقینی بنا رہی ہے ۔