سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی اور ڈائریکٹر ایگریکلچر الطاف اعجاز اندرابی کے والد سید حبیب اللہ اندرابی مختصر علالت کے بعد بدھ کی صبح انتقال کر گئے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں نے نوبگ پٹھان کالونی زکورہ میں ان کی نماز جنازہ میں حصہ لیا اور غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر این این ووہرا اور وزیراعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دُعا کی اور سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لئے بھی دُعا کی ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرحوم کے لئے مغفرت کیلئے دُعا کی اور سواگوار کنبے کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔کشمیر یونیورسٹی میں ڈین ایکڈمیکس پروفیسر مصدق امین سہاف، رجسٹرار خورشید احمد بٹ، ڈین ریسرچ پروفیسر ظفر ریشی، ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل پروفیسر نیلوفر خان اور دیگر تدریسی عملے، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد یوسف بٹ، ڈائریکٹر کنووکیشن کمپلیکس ڈاکٹر ایم ایس سنبلی، مختلف محکمہ جات کے سربراہان اور مختلف سینٹروں کے ڈائریکٹر وںاور کشمیر یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ، کشمیر یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن، کشمیر یونیورسٹی منسٹریل سٹاف ایسوسی ایشن اور شمال و جنوبی کیمپس میں کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ انسٹیچوٹ آف انجینئرنگ کیمپس زکورہ، پبلک ریلیشن آفیسر اور وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے ملازمین نے سید حبیب اللہ اندرابی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اورغمزدہ کنبے خاصکر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ اس سلسلے میں کوٹا، کے یو او ائے ، کے یو ایم ایس ائے کا ایک تعزیتی اجلاس یونیورسٹی کے کنوکیشن کمپلیکس میں دوپہر کو منعقد ہوا جس میں ممبران نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ دریں اثناء سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین،رجسٹرار پروفیسر محمد افضل زرگر،فائنانس آفیسر بشیر احمد حاجی سمیت متعدد فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف نے پروفیسر اقبال اندرابی کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔