عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// یوم آزادی کے موقع پرENTOD فارماسیوٹیکلز نے ماتانند ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے ہندوستان کی سرحدی برادریوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول سے محض چار کلومیٹر دورواقع آرمی گڈ ول اسکول راگھون، جومژھل کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ہے، کو ایک سکول بس بطور عطیہ پیش کی ہے۔وادی مژھل، جسے حال ہی میں پاکستانی افواج کے سرحد پار حملوں میں نشانہ بنایا گیا، بھارت کے حساس ترین اور غیر محفوظ علاقوں میں سے ایک ہے۔ ENTOD کے عطیہ کا مقصد تعلیمی رسائی کو مضبوط بنانا اور اس اعلیٰ خطرے والے پہاڑی علاقے میں رہنے والے طلباء کیلئے محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانا ہے۔آرمی گڈ ول اسکول راگھون، وادی بھر سے تعلق رکھنے والے307طلبہ کو تعلیم فراہم کرتاہے جن میں215 لڑکے اور92 لڑکیاں شامل ہیں۔ تاہم اسکول کی موجودہ بسیں طلبہ کی موجودہ تعداد کیلئے ناکافی ہیں۔ یہ زیادہ بھیڑ بھری گاڑیاں نہ صرف طلباء کے آرام سے سمجھوتہ کرتی ہیں بلکہ خاص طور پر تنگ اور دشوار گزارسڑکوں پر حفاظتی خدشات بھی لاحق ہوتے ہیں۔ENTOD کی نئی عطیہ کردہ اسکول بس دور دراز علاقوں کے بچوں کیلئے بروقت اور محفوظ پک اپ/ڈراپ آف کے علاوہ سفر کی تھکاوٹ میں کمی، روزانہ حاضری اور توجہ کو بہتر بنانا اور والدین اور کمیونٹی کیلئے تحفظ کا ایک مضبوط احساس فراہم کرے گی۔اس موقعے پرENTOD فارماسیوٹیکلز کے سی ای او نکھل کے مسورکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ ہمیں ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے بہادر خاندانوں اور بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔