انقرہ/یو این آئی/ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل سے تعاون قبول نہیں کریں گے ۔نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا نیٹو کے لیے ممکن نہیں ہے کہ اسرائیلی انتطامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ترک صدر کا کہنا تھا فلسطین میں جامع اور پائیدار امن تک نیٹو کے اندر اسرائیل سے تعاون قبول نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔