کرائسٹ چرچ// ٹرینٹ بولٹ اور مشیل سیٹنر کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بارش سے متاثرہ باکسنگ ڈے ون ڈے میں ڈک ورتھ لیوس ضابطے سے 66 رن سے شکست دے کر 3۔0 سے سیریز میں کلین سویپ کر لی۔نیوزی لینڈ نے یہاں منگل کو کھیلے گئے آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور بارش کی وجہ سے 23 اوور کے میچ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 131 رن بنائے ۔ میچ میں سیاہ گھنے بادلوں کے درمیان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دوبارہ جیت کے لیے 23 اوور میں نظر ثانی 166 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے جواب میں اس کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 99 رن ہی بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ھیگلے اوول میں وھائٹ واش کے بعد یہاں ون ڈے سیریز میں بھی وھائٹ واش کاسامنا کرنے پر مجبور رہی اور اس دورے میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر نے پہلے ہی کی طرح مایوس کیا اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف مڈل آرڈر میں کپتان جیسن ہولڈر ہی 34 رنز بنا کر بڑے اسکورر رہے جبکہ اس کے سرفہرست پانچ وکٹ کل نو رن کے اسکور پر گرے ۔اوپنر کرس گیل چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر فلاپ رہے ۔دو دن پہلے دوسرے ون ڈے میں 34 رن پر سات وکٹ نکال کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کرنے والے کیوی بولر بولٹ نے اسی میدان پر باکسنگ ڈے پر پانچ اوور میں 18 رن دے کر تین وکٹ نکالے ۔سیٹنر نے 15 رن دے کر تین وکٹ اور میٹ ھینري نے 18 رن دے کر ونڈیز کے دو وکٹ لئے ۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے لیے 166 رن کے ہدف کا تعین کرنے کے لیے میزبان نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا اور مڈل آرڈر کے راس ٹیلر نے 54 گیندوں میں چھ تابڑ توڑ چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 47 رنز اور ھینري نے ناٹ آؤٹ 18 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان ٹام لاتھم نے بھی 37 رنز بنائے اور چوتھے وکٹ کے لئے 73 رن کی ساجھے داری کی۔لاتھم نے 42 گیندوں میں پانچ چوکے لگائے ۔ونڈیز کیلئے شیلڈن کوٹریل نے سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کئے ۔ٹیلر کو ان کی اس کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ بولٹ کو مسلسل بہترین بولنگ کے لیے مین آف دی سریز منتخب کیا گیا۔یو این آئی۔