لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیا بھر سے کرکٹر نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے دہشت گرد واقعے پر گہرے دکھ،افسوس اور صدمے کے الفاظ میں اظہار خیال کیا۔آئی سی سی چیف ایگریکٹو ڈیوڈ رچرڈسن،پاکستانی کپتان سرفراز احمد،بھارتی کپتان ویرات کوہلی،شین واٹسن،شاہد خان آفریدی، سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے،شعیب اختر اور پاکستانی کرکٹر ثنا میر نے مساجد میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ڈیوڈ رچرڈسن نے کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کے واقعے کے متاثرین کیا ہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور ٹیسٹ میچ کی منسوخی کی حمایت کی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی تمام ہمدردیاں اور دْعائیں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان کے ساتھ ہیں، تاہم اس بات پر شکر ہے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم دہشتگردی کے اس واقعے میں محفوظ رہی۔شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پو ہونے والے ہولناک واقعے پر گہرا صدمہ ہوا ہے،ساتھ ہی بنگلادیشی کھلاڑیوں کی خبریت دریافت کرنا چاہتا ہوں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں 2 مساجد میں فائرنگ کے واقعے کا افسوس ہے جبکہ کمارا سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے بھی واقعے پر افسردگی کا اظہار کیا۔شین واٹسن نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وڈیو دیکھ وہ سکتے میں آگئے۔پاکستانی خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردکارروائی میں جاں بحق افراد کیلئے دکھ کا اظہار کیا۔پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسجد میں دوران عبادت معصوم مسلمانوں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھی، یہ میری زندگی کی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی ویڈیو ہے، دیکھتے ہیں کہ دنیا اسے ’’پرتشدد کارروائی‘‘ کہتی ہے یا ’’دہشتگردانہ کارروائی‘‘۔پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عبادت کرنے کی جگہ پر کوئی کیسے معصوم لوگوں پر حملہ کرسکتاہے ان لوگوں کا تعلق کیسے کسی مذہب سے ہوسکتا ہے