یو این آئی
ریو دی جنیریو/اپنے شاندار کھیل سے فٹبال کی دنیا مین تہلکہ مچانے والے برازیل کے اسٹا رفٹبالر نیما رکو اپنے گھریلو لیگ میں بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا أبرازیلین فٹبال لیگ میں واسکو ڈی گاما نے نیمار جونیئر کی ٹیم سینٹوس کو 6 گول سے ہرا دیا، نیمار جونیئر بدترین شکست پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، روتے ہوئے میدان سے رخصت ہوئے ۔برازیلین فٹبال لیگ میں واسکو ڈی گاما نے سینٹوس کو آؤٹ کلاس کر دیا، واسکوڈی گاما نے سینٹوس کو ہوم گراؤنڈ پر ایک دو نہیں صفر کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔آٹھ بار کی چیمپئن ٹیم سینٹوس پوائنٹ ٹیبل پر 15ویں نمبر پر چلی گئی، اس انتہائی مایوس کن پرفارمنس پر نیمار روتے ہوئے میدان سے باہر نکلے ۔ان کا کہنا تھا کہ شائقین کا انہیں برا بھلا کہنے اور احتجاج کرنے کا پورا حق ہے ، وہ بھی اپنی کارکردگی پر شرمندہ ہیں۔دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے نئے سیزن کا شاندار آغاز کیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک گول سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 13ویں منٹ میں ریکارڈو کلیفیوری نے اسکور کیا۔