رام بن //نیشنل ہیومن رائٹس (سماجی انصاف کونسل )کے ریاستی یونٹ اور اسکی رام بن شاخ کی جانب سے میترا میں ’’انتظامیہ کا عوام کے تئیں رول‘‘ کے موضوع پر ایک بیداری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی بطور مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں نیشنل ہیومن رائٹس رام بن کی جانب سے ہر ماہ بیداری پروگرام منعقد کرنے کے رول کی سراہنا کی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن منوہر لعل مہمان ذی وقار تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو آگے آکر قوم کی تعمیر میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے نوجوانوں کو سماجی بدعات جیسے کہ منشیات ،اغوا کاری، بچہ مزدوری ،خواتین کی آبر رو ریزی ،گھریلو تشدد سے لڑنے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔نیشنل ہیومن رائٹس ایس جے سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم آئی زرگر نے ضلع انتظامیہ کا سیمنار میں شرکت کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ این ایچ آر، ایس جے سی جے اینڈ کے کے چیف سیکرٹری انیل کے پادھہ نے بھی رام بن کے نوجوانوں کا انسانیت کے لئے کام کرنے ر انکی حوصلہ افزائی کی اور آنہیں انسانی جانیں بچانے کے لئے خون کا عطیہ دینے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔ این ایچ آر ۔ایس جے سی جے اینڈ کے کے ریاستی مشاورتی بورڈ کے ممبر کیسر سنگھ نے بھی بطو سماجی کارکن کے اپنا تجربہ بیان کیا ۔این ایچ آر، ایس جے سی جے اینڈ کے کے لاء افسر برج موین نے بھی سیمنار سے خطاب کیا ۔ این ایچ آر، ایس جے سی جے اینڈ کے کے چیف کارڈی نیٹر محمد اسلم نے تمام شرکا کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ این ایچ آر، ایس جے سی جے اینڈ کے کی سیکرٹری مس بالا جیوتی نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر رام بن شاہ نواز کٹوچ، ضلع نائب صدر شیر احمد ماگرے، ضلع آرگنائزر نصیر احمد، کارڈی نیٹر جگدیش راج، فیلڈ رپورٹر راکیش کوتوال ،تحصیل صدر جاوید احمدماگرے ، تحصیل نائب صدر عرفان احمد کٹوچ ،تحصیل سیکرٹری مالیا سنگھ ،تحصیل آرگنائزر راہل شرما ۔بلاک نائب صدر عبدالطیف بٹ اور تیرتھ سنگھ نے بھی سیمنار میں شرکت کی۔