سرینگر// نےشنل کانفرنس خواتین ونگ کی صوبائی صدر شمےمہ فردوس اور دیگر خواتین لیڈران نے ےوم خواتےن کے عالمی دن پرکہا ہے کہ رےاست کی خواتےن کو سماج مےں اونچا مقام اور مرتبہ دےنے مےں نےشنل کانفرنس نے کلےدی رول اداکےاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نےشنل کانفرنس نے اپنے منشور اور نےا کشمےر پروگرام مےں خواتےن کے حقوق کی پاسداری کیلئے واضح پالےسی اختےار کی ہے۔ شمیمہ فردوس نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے خواتےن کیلئے پنچاےتوں اور دےگر اداروں مےں 33فےصد کوٹا مقرر کےا گےا مگر مرحوم شےخ محمد عبداللہ نے اِس کی نشاندہی آج سے 75سال قبل ’نےا کشمےر‘ منشور مےں کی ہے۔ پارٹی کی سینئر لیڈر سکینہ ایتو ،قانون ساز کونسل ممبر پنچایت راج ڈاکٹر شہناز گنائی اور صوبائی ترجمان سارا حیات شاہ نے عالمی یوم خواتین پر کہا ہے کہ نےشنل کانفرنس کی ہی دور اندےش پالےسےوں کی وجہ سے آج رےاست کی خواتےن حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بےگم شےخ محمد عبداللہ نے رےاستی خواتےن خصوصاً گوجر بکروال اور دےگر پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتےن کی حالت سدھارنے مےں جو رول ادا کےا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔