سرینگر //نیشنل کانفرنس صدرنے لولاب کپوارہ کے درد پورہ اور ورنو میں مٹی کے ایک تودے کی زد میں آکر 3 قیمتی جانیں زندہ دب جانے پر رنج والم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے ریاستی سرکار سے اپیل کی کہ وہ مرنے والوںکے پسماندگان کی مالی امداد کریں۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، سینئر نائب صدر ایڈوکیٹ چودھری محمد رمضان ، ضلع صدر ایم ایل سی قیصر جمشید لون ، سابق وزیر میر سیف اللہ اور پارٹی کے شمالی زون صدر محمد اکبر لون نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔