سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے نئے ہجری سال پر عالم اسلام خصوصاًملک کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے محرم الحرام کو بابرکت مہینے کی حیثیت عطا کی ہے اور اسی مہینے کی دسویں تاریخ یعنی روز عاشورہ پر حق و باطل کے درمیان معرکہ کربلا کا ایک تاریخی واقعہ پیش آیا ہے۔پارٹی کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے بھی نئے ہجری سال کے موقعے پر مسلمانانِ عالم خصوصاً ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ نیا سال عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء اور ریاست جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان کا باعث بنے۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے بھی ریاست جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو نئے ہجری سال پر مبارکباد پیش کی ہے۔