سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت ایک نیا قانون لائے گی جس میں معصوم بچوں کی عصمت دری میں ملوث افراد کے لئے موت کی سزا لازمی ہوگی ،تاکہ کھٹوعہ کی معصوم بچی کے بعد کوئی دوسری بچی درندگی کا شکار نہ بنے اور یہ اس نوعیت کا آخری واقع ثابت ہو۔ محبوبہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’میں پوری قوم کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں نہ صرف بچی کو انصاف دلانے کے لئے وعدہ بند ہوں بلکہ میں اس دردناک واقعہ میں ملوث افراد ،جنہوں نے انسانیت کو شرمسار کرنے والا جرم انجام دیا ہے،کو سخت سے سخت اور مثالی سزا دلاوں گی‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہم کبھی بھی دوسرے بچوں کو اس طرح کے حالات سے گزرنے نہیں دیں گے،ہم ایک نیا قانون لائیں گے جس میں معصوم بچوں کی عصمت دری میں ملوث افراد کے لئے موت کی سزا لازمی ہوگی ،تاکہ معصوم بچی کے بعد کوئی دوسری بچی درندگی کا شکار نہ بنے اور یہ اس نوعیت آخری واقع ہو‘‘۔