نیوز ڈیسک
گجرات// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے پنڈت جواہر لعل نہرو کو زمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے انہوںنے پیدا کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے حل کردیا۔ جمعرات کوگجرات میں بی جے پی کی ’گورو یاترا‘ کو جھنڈی دکھانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر ان کی پارٹی کو طعنہ دیتی تھی لیکن اب اس پر کام جاری ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ دفعہ 370 کو آئین ہند میں جگہ دیگر (پہلے وزیر اعظم) جواہر لعل نہرو کی غلطی کی وجہ سے کشمیرکے حالات خراب ہوئے۔ انہوںنے کہا’’ یہ ملک کے ساتھ صحیح طور پر مربوط نہیں ہو سکا، ہر کوئی آرٹیکل370 کو ہٹانا چاہتا تھا‘‘۔ وزیراعظم مودی نے اس ہفتے کے شروع میں گجرات میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے مسائل کے لئے جواہرلال نہرو کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔