سرینگر/ / نگین میں پولیس نے آٹو سے شراب کی 15بوتلیں ضبط کرکے 3غیر ریاستی شہریوں سمیت4افراد کو گرفتارکیا۔ پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے نگین سرینگر میں شراب کی15 بوتلیں ضبط کر کے4 افراد کو گرفتارکیا۔ پولیس تھانہ نگین کے ہلکاروں نے ناکہ کے دوران آٹوزیرنمبرکوروک لیااور تلاشی کے دوران شراب کی 15 بوتلیںضبط کیں۔پولیس نے سرون کمار، منوج رام، جنک رام ساکنان درمنگتپور یو پی حال زکورہ اور مشاق احمد شیخ ساکن زکورہ کو گرفتارکر لیا۔ پولیس نے کیس زیر نمبر8/2018 درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔