کثیر آبادی مشکلات سے دوچار ،انتظامیہ سے مداخلت طلب
اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں نالہ پہرو پر زیر تعمیر پل 15سال سے تشنہ تکمیل ہے جس کی وجہ سے علاقہ کی ایک کثیر آبادی کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔نالہ پہرو کے آر پار لوگو ں نے پل کو مکمل نہ کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔اس پل پر اگرچہ 15سال قبل کام شروع کیا گیا تاکہ علاقہ کے درجنو ں دیہات کا آسانی سے ہوسکے لیکن 15سال گزر جانے کے بعد بھی مزکورہ پل نامکمل ہے ۔پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے نالہ پہرو کے آر پار جن میں نگری مل پورہ ،ہتمولہ ،برمری ،درگمولہ اور دیگر علاقہ کے لوگو ں کو اس نالہ کو عبور کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نگری ملہ پورہ کپوارہ سوپور سڑک سے قریب 1کلو میٹر دور ہے لیکن اس کے بیچ نالہ پہرو گزر تا ہے لیکن پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو سوپور کپوارہ سڑک پر پہنچنے کے لئے متبادل راستو ں کا استعمال کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ وقت پر اپنے منزل پر نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔نگری ملہ پورہ پل کو اس لحاظ سے بھی اہمیت ہے کہ اگر یہ پل مکمل ہوتا تو عام لوگو ں کے ساتھ ساتھ طلبہ ،مریضوں ،تاجروں اور سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے منزل پر پہنچنے میں آسانی ہوتی لیکن پل نہ ہونیکی وجہ سے تما طبقہ کے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے متعدد دیہات کا رابطہ منقطع ہے اور اگر مزکورہ پل کی تعمیر کاکام مکمل ہوتا تو ان دیہات میں با غبانی شعبے کو بھی خوب فرو غ حاصل ہوتا ہے ۔15سالو ں کے دوران پل کے صرف ستوں مکمل ہوئے اور اس کے اوپر لوہے کی چادر بچھائی گئی ہے جس پر مقامی لوگ آجکل شالی سوکھاتے ہیں اور یہ لوگو ں کے لئے ایک مشغلہ بن گیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پل کے مکمل ہونے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔