سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعرات کو کہا کہ جموں کے نگروٹہ علاقے میں مارے گئے جنگجو وادی کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں رخنہ ڈالنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک امیدوار کو سیکورٹی فراہم کرنا مشکل ہے تاہم ہر ایک کو سکیورٹی زون میں رکھا جا رہا ہے۔
آئی جی نے کہا کہ جب اُمیدوار انتخابی مہم چلانے کے لئے جاتے ہیں تو انہیں ڈبل اسکارٹ فراہم کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح نگروٹہ میں فورسز نے نگروٹہ علاقے میں چار عدم شناخت جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔