نگروٹہ میں المناک حادثہ ،ڈرائیور سمیت 3افراد لقمہ اجل | پانپور میںڈمپر حادثہ میںڈرائیور کی موت

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں ضلع کے نگروٹا علاقے کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اتوار کو ایک المناک واقعہ میں ایک ڈرائیور اور 2موٹڑ سائیکل سواروں کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ نگروٹا کے قریب موٹر سائیکل ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ اس واقعہ میں موٹر سائیکل چلانے والے کے ساتھ ساتھ اس کے پیچھے بیٹھے مزید دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ لاشیں طبی قانونی کارروائیوں کے بعد ان کے اہل خانہ کو دی گئیں۔ اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔متوفین کی شناخت سومت، گورو اور رام مہرا ساکنان جانپور جموں کے بطور کی گئی ہے۔ادھر پلوامہ ضلع کے کھریو پانپور کے منڈک پال علاقے میں ایک 32 سالہ ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد موت ہوگئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ زخمی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مقتول کی لاش، جس کی شناخت عادل احمد وانی (32) کے طور پر کی گئی ہے، قانونی طبی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share This Article