محمد تسکین
بانہال// اتوار کی علی الصبح ضلع رام بن کے نچلے علاقوں میں ہلکی بارشوں اور پہاڑوں پر تازہ برفباری ہوئی اور بارشوں کا یہ سلسلہ رک رک کر شام تک جاری تھا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے چند روز کیلئے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ اس دوران اتوار کی صبح سے ہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر معمول کا ٹریفک جاری تھا اور ہزاروں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے شاہراہ پر سفر کیا ۔ ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری ہے تماور مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں جبکہ مال بردار گاڑیوں کو یکطرفہ طور چلنے کی اجازت ہے۔