جموں// نٹرنگ نے شاندار 35سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں 10ویں تھیٹر فیسٹول کے دوسرے روز ’’ لاٹری کا ٹکٹ‘‘ ڈرامہ پیش کیا گیا ، جو شوکت تھانوی نے تحریر کیا ہے اور اسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔ نٹرنگ اپنے 35سال پورا ہونے کے یاد میں گُذشتہ11مہینوں سے ہر ماہ چار ڈرامے پیش کرتی ہے۔فیسٹول کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے اپنے خطاب میں کہا کہ گُزشتہ 11مہینوں سے گروپ نے اب تک 40 ڈرامے پیش کئے ہیں، جس کیلئے انہوں نے نٹر نگ ٹیم کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ نٹرنگ نے اس طرح سے نہ صرف سامعین کو متعدد موضوعات پر مبنی ڈرامے دیکھنے کا موقعہ فراہم کیا ہے بلکہ ا سے انکی تخلیقی اور ذہنی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ڈرامہ’’لاٹری کا ٹکٹ‘‘ ایک شخض منیش جی کے گرد گھومتا ہے،جس نے ایک لاٹری ٹکٹ خریدی ہے اور اب اس کو جیتنے کیلئے پُر امید ہے اور اس رقم کو خرچ کرنے کے منصوبے تیار کرتا ہے۔اُس نے اپنی نوکری بھی چھوڑ دی ہے اور سوچتا ہے کہ اب وہ ایک امیر آدمی بن جائے گا اور ایک معمولی نوکری کی ضرورت نہیں ہے،دوسری جانب اسکی بیوی اور اسکے بھائی کو اسکا خوف ہے ،و ہ اسے سب کے خلاف آگاہ کرتے ہیں لیکن اسکے جوش کو دیکھ کر وہ بھی اسی خواب غفلت میں رہتے ہیں۔ڈرامہ کے ذریعہ سے ایک درمیانہ درجہ کے کنبہ کی تصویر پیش کی گئی ہے،جو آسانی سے رقم حاصل کر کے راتوں رات امیر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔اس ڈرامہ سے یہ بھی دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح سے پیسے اور دولت کی کمی سے کسی کنبہ کو کن مشکلات سے گُذرنا پڑتا ہے۔ڈرامہ کا اختتام منشی جی کے ایک قریبی رشتہ دار کے موت سے ہوتا ہے پھر بھی منشی جی امیر بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔منوج کمارللوترہ، سوشانت سنگھ چاڑک، ونیشکا گپتا اور اودت ساگر نے ا س ڈ رامہ میں بہترین کرداری کاکام کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔