جموں //نٹرنگ جموں نے سندر بنی اور سانبہ میں ”جموں و کشمیر کے رنگوں “ کے عنوان سے دو ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ یہ پروگرام پدم شری بلونت ٹھاکور نے یہ پروگرام ترتیب دئے تھے اور انکے ہدیات کا ر بھی بلونت ٹھاکور ہیں،جن میں150سے زائد کلاکاروں نے شرکت کی۔ان پروگراموں میں عالمی شہرت یافتہ کلا کار شو جوت سنگھ ، سورج سنگھ اور انمول جسوال نے شرکت کی۔پروگرام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھے ،جن کو بی ایس ایف کی126ویں بٹالین ،سندر بنی اور 173 ویں بٹالین سانبہ نے سپانسر کیا تھا۔دونوں پروگراموں میں نظامت کے فرائض بالترتیب ا نیل تکو اور سنجیو گپتا نے انجام دئے۔ اس موقعہ پر نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے بتایا کہ تھیٹر کی کوشش ہے کہ ماضی اور حالیہ واقعات پر ملے جُلے پروگرام پیش کئے جائیں ۔ پروگرام میں ڈانس ، کشمیری روف ، ڈوگری ،گوجری ،پہاڑی ،بھدرواہی ،بلتی اور لداخی کلچر کے پروگرام بھی پیش کئے گئے ،جس سے سامعین محظوظ ہوگئے۔