عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ// نٹراج کی پریمیم ریٹیل چین ’دی نٹ لانج ‘ نے اننت ناگ میں اپنا 11واں اسٹور کھولا ہے۔کمپنی نے کھنہ بل پہلگام (کے پی)روڈ پر نئی بستی مندر کے قریب اس نئے آئوٹ لیٹ کی شروعات ریاضی کے ایک ریٹائرڈ لیکچرر فاروق احمد درزی کرررہے ہیں، جنہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد کشمیر میں ’معیاری اور روزگار کے مواقع‘دستیاب کرنا ہے۔درزی نے کہا’’کشمیر کے صارفین ان ہی صحت مند اور پریمیم اسنیکنگ آپشنز تک رسائی کے مستحق ہیں جن سے لوگ میٹرو شہروں میں لطف اندوز ہوتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم اس منصوبے کے ذریعے ملازمتیں پیدا کرنے اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں‘‘۔نٹ لانج ہندوستان کے سب سے بڑے خشک میوہ اور ہیلتھ فوڈ برانڈز میں سے ایک نٹراج کا ایک خوردہ تصور ہے۔پورے ہندوستان میں کمپنی کے 10دیگر اسٹورہیں جن میں نوئیڈا ، گڑگائوں ،دہلی این سی آر، لکھنو اورجموں شامل ہے۔نٹراج کے مالک وشال کپور نے کہا کہ کشمیر میں توسیع طویل عرصے سے جاری ہے۔انہوںنے کہا’’ہم کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ہیں۔ ابتدائی طور پر، ہم نے D-Mart، Walmart، Reliance، یا ITC جیسی بڑی کمپنیوںکے ساتھ تعاون کرنے کا منصوبہ بنایا۔لیکن 2016 سے، ہم نے اپنے مخصوص آئوٹ لیٹ بنانے کا فیصلہ کیا اور یہ ایک کامیاب سفر رہا ہے‘‘۔