عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے حادثاتی دھماکے کو ایک المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے اس سانحہ میں اپنے عزیزوں کو کھودینے والے کنبوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پارٹی نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرین کے لواحقین کو فوری معاوضہ فراہم کرے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے بہترین علاج و معالجہ اور ضروری امداد کو یقینی بنائے۔