سرینگر//پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن نوگام میں پولیس کمنٹی پاٹنر شپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ ایس ڈی پی او پانتہ چھوک میر اعجاز کی صدارت پی سی پی جی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے ۔ایس ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائینگے جبکہ دیگر مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا ۔میٹنگ میں منشیات ،قمار بازی و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات جیت ہوئی لوگوںنے پولیس کی جانب سے منشیات ودیگر جرائم کے خلاف اُٹھائے گئے مہم کی سراہنا کی اورپولیس کو یقین دلایاکہ منشیات ودیگر جرائم کے خاتمے کیلئے وہ اپنا تعاون دینگے ۔