عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے کہا ہے کہ نوگام میں ہونے والے بدقسمت حادثاتی دھماکے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف رپورٹس اور آئٹمز سامنے آ رہے ہیں اور یہ قیاس آرائیاں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں ہیں۔ بیان کے مطابق اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ 14 نومبر 2025کو ایک حادثاتی دھماکہ ہوا تھا، جب کہ فرانسک جانچ کے لیے برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد کے بڑے ذخیرے سے نمونے جمع کرنے کا عمل فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کر رہے تھے۔ اس واقعہ کے بارے میں حکومت کی طرف سے 16 نومبر 2025 کو پرنسپل سکریٹری، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی گئی تھی، جس میں آئی جی کشمیر زون، ضلع مجسٹریٹ سرینگر اور سینٹرل فارنسک سائنسز لیبارٹری، حکومت ہند کے ایک سینئر سائنسدان شامل تھے۔