ارشاد احمد+فیاض بخاری
سرینگر+بارہمولہ// نوگام بائی پاس پر ٹرک اور سکوٹی کے درمیان ٹکر کے سبب عمر رسیدہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ “نوگام بائی پاس پر ایک نجی ہسپتال کے قریب ٹرک زیر نمبر UP23T/1537کی مخالف سمت سے آرہی سکوٹی زیر نمبر JK01AP/4232کیساتھ شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار60 سالہ غلام قادر وانی ولد غلام محمد ساکنہ سونوار سرینگر شدید زخمی ہوگیا ،جسے پولیس و مقامی لوگوں نینزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے ٹرک کی ضبطی عمل میں لاتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتارکیاہے۔ اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ادھر سنگرامہ بارہمولہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آخر ایک معمر خاتون لقمہ اجل بن گئی۔متوفی خاتون کی شناخت 75سالہ ساجہ بیگم زوجہ عبدالکبیر ساکن پیٹھ سیر سوپور کے بطور ہوئی ہے۔گاڑی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
نوگام بائی پاس اور بارہمولہ میں حادثے | معمر خاتون اور عمر رسیدہ شہری لقمہ اجل
