غلام قادر بیدار
سرینگر// کھادی ولیج بورڈ کی چیئرپرسن نے چرارشریف دورے کے دوران مختلف قسم کی دستکاریوںسے وابستہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے جانکاری حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے یہ مشورہ دے رہی ہیں کہ سرکاری نوکری کیلئے وقت اور پیسہ ضائع کرنے کے بجائے خود روزگارسکیموں پر توجہ دی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں بالخصوص خواتین کیلئے مرکزی سرکار کی طرف سے مختلف سکیمیں اس وقت یوٹی میں موجود ہیں ۔انہوں نے مختلف اسکیموں کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ وہ مرکزی سکیموں کو اپنا کر اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائیں۔