رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ کے سرکاری سرکاری ہسپتال میں بلڈ بینک کی مشینری گزشتہ 12 برسوں سے خراب پڑی ہوئی ہے جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے اس کو بدل لیں یا پھر مرمت کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ نوشہرہ بارڈر علاقے میں سرکار کی طرف سے قائم کردہ سرکاری ہسپتال ہمیشہ ڈاکٹریاور پیرا میڈیکل عملے کی کمی اور ہسپتال میں سرکار کی طرف سے دی جانے والی بنیادی سہولتوں سے محروم ہی رہا ہے۔ ہسپتال میں گزشتہ 12 برسوں سے بلڈ بینک کی مشینری خراب پڑی ہوئی ہے مگر محکمہ صحت کی جانب سے اس کو بدلنا ہے یا پھر اس کی مرمت کئے جانے کی طرف کوئی توجہ مرکوز نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث سرحدی علاقہ جات کے رہنے والے لوگوں کو خون کی ضرورت پڑنے پر انہیں کئی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مکینوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ’ جب کبھی بھی کوئی ایمرجنسی رونما ہوتی ہے تو مریض کو خون وقت پر دستیاب نہیں ہوتا ہے جس کے باعث اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقے میں قائم نوشہرہ ہسپتال کا حال بے حال ہے اس کی طرف سرکار کی کوئی توجہ نہیں ہے۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس مشینری کو بدلنے یا مرمت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس فیصلہ لیاجائے تاکہ عام لوگوں کو درپیش پریشانی ختم ہو سکے اور مشکل وقت میں ان کیلئے سہولیات میسر کی جاسکیں ۔