سرینگر//نور آباد کو لگام میں اس وقت خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی جب ایک مادہ تیندوے نے خالی مکان میں 2بچوں کو جنم دیا۔ مقا می لوگوں نے تیندوے کی بستی میں گھس آنے کی خبرمحکمہ وائلڈ لائف کو دی جنہوں نے کارروائی کرتے ہو ئے ایک نوزائد تیندوے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی جنہوں نے رات دیر گئے علاقے میں پہنچ کر تیندوے کو پکڑ نے کی کاروائی شروع کر دی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے علاقے میں پہنچنے سے کچھ دیر قبل مادہ تیندوہ اپنے ایک بچے کو لے کر وہاں سے نکل چکی تھی ۔تاہم وائلڈ لائف نے ایک بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بستی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ مادہ تیندوہ اپنے دوسرے بچے کو ڈھونڈنے بستی کا رخ کر سکتی ہے اور وہ لوگوں کے لئے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کولگام کے انچارج شبیر احمد نے بتایا کہ ہم نے اطلاع ملتے ہی ایک ٹیم کو علاقے میں روانہ کیا اور اُس نے کارروائی کر تے ہو ئے تیندوے کے ایک بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مادہ تیندواہ اپنے دوسرے بچے کو ڈھونڈے ضرور علاقے کا رخ کرے گی لیکن ہم نے اس کو پکڑ نے کے لئے انتظامات کئے ہیں جبکہ ہماری ٹیم علاقے میں موجود رہے گی۔