سرینگر// گورنر، وزیرا علیٰ،نائب وزیراعلیٰ، نیشنل کانفرنس صدر اور کارگذار صدرنوراتروں اور نورے کے شروع ہونے کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔گورنر این این ووہرا نے ریاستی عوام کو نوراتروں اور نورے کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔گورنر نے دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست کے لئے رواداری ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔اپنے مبارک بادی کے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ یہ تہوار ریاست کے آپسی بھائی چارے اور منفرد کلچرکی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست کے لئے رواداری ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے ریاستی عوام کو نوراتروں اور نورے کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے ۔ انہوںنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔نیشنل کانفرنس صدر اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے نوراترا کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ظاہر کی کہ یہ دن ہم آہنگی ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا پیغام لے کر آئے گا۔پارٹی لیڈران دیوندر سنگھ رانا، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا ،سابق وزیر اجے سدھوترا،سابق ممبران قانون سازیہ بھوشن لال بھٹ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔