بارہمولہ //سرحدی قصبہ اوڑی کے نوکھاہ سے لچھی پورہ تک کا 8کلومےٹر سڑک رابطہ خستہ حالت کا شکار ہے، جس کے نتےجے مےں مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واحد سڑک کو سرکار نے گزشتہ کئی برسوں سے نظر انداز کےا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ طلاب کو بھی کافی پرےشانےوں کا سامنا ہے ۔ اےک مقامی شہری محمد جمال خان نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے ، جس سے بجہامہ ،لچھی پورہ اور ماےاںکی مقامی آبادی کو کافی مشکلات درپےش ہےں۔ اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں مےں طے کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے اس سلسلے میںکئی بار انتظامےہ کو آگاہ کیا لیکن ےقےن دہا ےنوں کے باوجود بھی اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔ انہوںنے مطالبہ کےا ہے کہ اس سڑک کی طرف دھےان دےاجائے تاکہ لوگوں کے مشکلات مےں اضافہ نہ ہو۔ اس سلسلے مےں ضلع ترقےاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے بتاےا کہ وہ بہت جلد اس سڑک کی مرمت کاکام شروع کر وائےں گے۔