کپوارہ// کباب مرگ ترہگام میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک جواں سال شہری کپوارہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شبیر احمد نجار ولد علی محمد نجار دودھوان کپوارہ میں ایک گھر میں مزدوری کرتا تھا کہ اس دوران ان کا ہاتھ بجلی تار سے چھو گیا اور وہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔مقامی لوگوں نے شبیر کو اگرچہ اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل دم توڑ بیٹھے۔شبیر کی لاش کو جب کباب مرگ پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔