گول// سب ڈویژن گول کے داڑم علاقہ میں آج اُس وقت ایک نوجوان لقمہ بن گیا جب کام کرنے کے دوران پہاڑی سے ایک پتھر گر آیا جو اُس کے سر میں لگا ۔بتایا جاتا ہے کہ مشتاق احمد ولد فرید احمد پاچھو ساکنہ داڑم جو بٹاس سڑک پر ایک ٹھیکیدار کے ساتھ سڑک پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اوپر سے ایک پتھر گر آیا جو اس کے سر میں لگا ۔ مشتاق احمد شدید زخمی ہوا اور موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔