ریاسی//خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے ریاسی قصبے میں بڑی نالیوں اور ڈرین کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ ضلع پلان کی سکیم کے تحت اس پروجیکٹ کو 3.15 لاکھ روپے کی رقم سے مکمل کیا جائے گا اور وارڈ نمبر 1 نئی بستی ریاسی کے لوگوں کو اس سکیم سے فائدہ ہو گا ۔ ریاسی قصبے میں دو بڑی گلیوں اور ڈرینوں کے کام موجودہ سال کے اندر پہلے ہی مکمل کیا گیا ہے ۔ بعد میں وزیر نے سول گاؤں کا دورہ کیا جہاں امہوں نے 63 کے وی اے پاور سب سٹیشن کو عوام کے نام وقف کیا ، جس پر 4.50 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے ریاسی اور کٹڑہ قصبوں میں عوامی ضرورت کے بہت سارے کام ہاتھ میں لئے گئے ہیں ۔ بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 26 پاور سٹیشنوں کو معرض وجود میں لانے کو منظوری دی گئی ہے ، جن میں سے اس سال 21 سٹیشن مکمل کئے گئے ہیں ۔