کاریگروں کی مہارت اور لچک کا ثبوت، برسوں بعد عالمی ساحلوں پر پہنچنے میں کامیاب:مودی
نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے جموںکشمیر میں دستکاری کو فروغ دینے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سرکارکی کاوشوں سے آج جموںکشمیر میں نمدہ سازی کی صنعت پھر سے بحال ہورہی ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کشمیر کی صدیوںپرانی نمدہ دستکاری کو تقویت بخشنے سے متعلق ایک مضمون شیئر کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ وہ اِس بات سے خوش ہیں کہ کشمیر کی صدیوں پرانی نمدہ سازی کی صنعت پھر سے عام ہورہی ہے اور وہ برسوں بعد عالمی سطح تک پہنچ رہی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ بھارت کی مالامال وراثت کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کی دستکاری کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے اور اس کیلئے کئی طرح کے منصوبے عملائے جارہے ہیں ۔مودی نے لکھا ’’خوشی ہے کہ کشمیر کا صدیوں پرانا ’’نمدہ‘‘ سازی کی ہنر دوبارہ زندہ ہو رہی ہے اور اب برسوں بعد عالمی ساحلوں پر پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید لکھا ’’یہ ہمارے کاریگروں کی مہارت اور لچک کا ثبوت ہے‘‘۔
انہوں نے کہا’’یہ احیاء ہمارے امیر ورثے کیلئے بڑی خبر ہے‘‘۔خیال رہے کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا پہل کے تحت کشمیر کے نمدہ دستکاری کو کامیابی کے ساتھ بحال کیا جا رہا ہے اور برطانیہ کو برآمد کیلئے نمدہ آرٹ مصنوعات کی پہلی کھیپ بھیج دی گئی ہے۔ہندوستان کے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے جمعہ کو برطانیہ کو برآمد کیلئے نمدہ آرٹ مصنوعات کے پہلے بیچ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ادھر ہینڈی کرافٹ اینڈ کارپٹ سیکٹر سکل کونسل کے چیئرمین ارشد میر نے کہا کہ نمدہ آرٹ کی دنیا میں ہمیشہ سے بہت زیادہ مانگ رہی لیکن پچھلی حکومت نے اسے نظر انداز کیا اور یہ فن تقریباً دم توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا شکریہ جس نے مرتے ہوئے نمدہ آرٹ کے احیاء پر توجہ مرکوز کی۔ اس نے وادی کے نوجوانوں کو نہ صرف خود بااختیار بنایا ہے بلکہ انہیں دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے‘‘۔