سرینگر//ملک میں ہانڈا کے تمام پروڈکٹس کی نمبر ایک سیل کیلئے ہونڈاپاور پروڈکٹس نے میسرزجے کے سٹیشنرزکواعزازعطاکیا ہے ۔یہ لگاتار تیسرا سال ہے جب میسرزجے کے سٹیشنرزکو یہ اعزازحاصل ہوا ہے ۔نئی دہلی میں میسرزجے کے سٹیشنرزکے منیجنگ ڈائریکٹر اعجازاحمدکتاب کوایک شاندار تقریب پر ہونڈا کے صدروائی لیڈاسین اور نائب صدروی کے اوپریتی نے یہ اعزازپیش کیا۔جے کے سٹیشنرزہونڈا کے ساتھ اس کے قیام سے منسلک ہیں ۔