Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: نعشوں کی حوالگی پر تشدد بھڑکا ،مظاہرین پر فائرنگ اور شلنگ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » نعشوں کی حوالگی پر تشدد بھڑکا ،مظاہرین پر فائرنگ اور شلنگ
صفحہ اول

نعشوں کی حوالگی پر تشدد بھڑکا ،مظاہرین پر فائرنگ اور شلنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 28, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
کرالہ پورہ //پنزگام کرالہ پورہ کے فوجی کیمپ پر فدائیں حملے میں جا ں بحق ہوئے جنگجوئو ں کی نعشو ںکی حوالگی کو لے کر مقامی لوگوں کے احتجاجی مظاہرے نے اس وقت بھیانک کروٹ لی جب عینی شاہدین کے مطابق فوج نے جلوس پر راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک60سالہ بزرگ شہری جان بحق ہوا۔اس واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے فوج اور پولیس کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے تک پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پنزگام کے فوجی کیمپ پر حملہ میں 2 جا ں بحق جنگجوئو ں کے جاں بحق ہونے کی خبر ملتے ہی کرالہ پورہ میں سکولی بچو ں نے جلوس نکالا اور احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ پنزگام ،بٹہ پورہ اور روات پورہ کے لوگ بھی پنزگام کے فوجی کیمپ کے مین گیٹ کرالہ پورہ کرناہ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور فوج سے فوری طور جا ں بحق ہوئے جنگجوئو ں کی نعشو ں کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔کرالہ پورہ میں دن بھر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپو ں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لئے زبردست ٹیئر گیس شلنگ کی جبکہ کئی ٹیئر گیس شل سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ کے صحن میں جاگرے اور اسپتال میں مریض واڑوں کو چھو ڑ کے چلے گئے او ر اسپتال میں افرا تفری مچ گئی جس کے دوران ایک برزگ خاتون مریضہ گر کر زخمی ہوگئی جبکہ شیر خوار بچہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا۔کرالہ پورہ میں مظاہرین نے پولیس تھانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اشک آور گیس کے گوالے داغ کر مظاہرین کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔کرالہ پورہ میں ابھی تشدد جاری تھا کہ 4بجے شام پنزگام کے فوجی کیمپ کے باہر لوگو ں کی ایک بھاری تعداد جمع ہوئی جنہو ں اسلام اور آ زادی کے حق میں نعرہ بازی کی اور جا ں بحق ہوئے جنگجوئو ں کی نعشو ں کو فوری طور حوالگی کا مطا لبہ کیا۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ جونہی  لوگو ں نے فوجی کیمپ کی جانب پیش قدمی کی تو پنزگام کے فوجی کیمپ کے مین گیٹ پر تعینات فوجی اہلکارو ں نے مظاہرین پر گولی چلائی جس میں ایک بزرگ شہری محمد یوسف بٹ ولد خضر محمد بٹ اور محمد اسداللہ بٹ شدید طور زخمی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ اس دوران ٹنگڈار کے سب ضلع اسپتال کی ایمبولینس کسی مریض کو کپوارہ لے کر جارہی تھی کہ پولیس نے اسے روکا اور زخمی بزرگ شہری کو ترہگام کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دا خل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پنزگام کے مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ ابھی تک بزرگ شہری کی لاش کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا اور علاقے میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ٹیئرگیس شلنگ جاری رکھی۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ فوجی کیمپ کے باہر لوگ بالکل پر امن تھے کہ اس دوران فوج نے گولی چلائی جس کے بعد وہا ں افرا تفری مچ گئی اور ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم فوج نے لوگو ں پر براہ راست گولی چلائی جس کی زد میں آکر 60سالہ محمد یوسف بٹ کو جا ں بحق ہوئے۔بزرگ شہری جاں بحق ہونے کے بعد سینکڑوں لوگ پنزگام کی طرف دوڑ پڑے اور وہا ں احتجاجی مظاہرین میں شامل ہوئے۔آخری اطلاع ملنے تک کرالہ پورہ اور پنزگام میں حالات پر تنائو تھے جبکہ شہری کے جا ں بحق ہونے کی خبر ملتے ہی ترہگام قصبہ میں دکانیں بند ہوئیں اور لوگو ں نے ہڑتال کی۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?